Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے ڈیرے پر چھاپہ

پولیس گرفتار کرنے میں ناکام
شائع 04 فروری 2023 08:33am

پنجاب پولیس نے رائیونڈ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، جن پر پہلے سے مقدمہ درج ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس شبیر گجر ان کے بھائی خالد گجر اور مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر اور دیگر ساتھیوں پر مقدمہ تھانہ رائیونڈ سٹی میں نجی سوسائٹی کے مینیجر لینڈ سیکیورٹی محمد ارشد صدیق کی مدعیت میں درج ہے۔

سابق ایم پی اے شبیر گجر کے ڈیرے پر چھاپہ، گرفتار کرنے میں ناکام

پولیس شبیرگجر،بھائی خالد گجرکوگرفتارکرنےمیں ناکام شبیر گجر اور خالد گجر کے خلاف مقدمہ درج ہے

Pakistan Tehreek Insaf

Shabbir Gujjar