Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

ستاروں کی چال سے زلزلے کی پیشگوئی کےماہر نے پاکستان، افغانستان کیلئے بری خبر سنا دی

ڈچ محقق فرینک ہوگربیٹس نے ایسی ہی پیشگوئی ترکیہ کیلئے کی تھی
شائع 08 فروری 2023 12:26pm
تصویر: ایس ایس جی ای او ایس
تصویر: ایس ایس جی ای او ایس

ترکی اورشام میں حالیہ زلزلے کی درست پیش گوئی کرنے والے ڈچ محقق فرینک ہوگربیٹس نے ایسی ہی پیشگوئی پاکستان اور افغانستان سے متعلق بھی کررکھی ہے۔

فرینک ہوگربیٹس کی 29 جنوری کو بنائی گئی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرزیرگردش ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ زلزلے کی سرگرمی کا اندازہ لگائے جانے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں آنے والا ایک بڑا زلزلہ پاکستان سے ہوکرگزرے گا۔

اس سے قبل 3 فروری کو کی جانے والی ٹویٹ میں ترکی اور شام میں حالیہ زلزلے کی درست پیش گوئی کرنے والے محققق نے جوبتایا تھا وہی ہوا۔ فرینک نے لکھا تھا، ’جلد یا بدیراس خطے (جنوب وسطی ترکی، اردن، شام، لبنان) میں7.5 شدت کا زلزلہ آئے گا‘۔

فرینک ہوگر بیٹس نے زلزلے کی سرگرمی سے متعلق فلکی اجسام کے درمیان جیومیٹری کی نگرانی کیلئے تحقیقی ادارے ’ ایس ایس جی ای اوز’ کی ٹویٹس بھی شیئرکیں جن میں زلزلے کے بعد ایک اور زلزلے اور آفٹرشاکس سے متعلق پیشگوئیاں کی گئی تھیں اور سبھی درست ثابت ہوئیں۔ٹویٹس کے مطابق ترکیہ اورشام کے بعد ترکیہ کے علاقے البستان میں بھی 7.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

دوسری جانب ترکیہ اورشام میں ہولناک زلزلے کےبعد سوشل میڈیا پر بھی پاکستان سمیت جنوبی وسطی ایشائی ممالک میں زلزلے کی پیشگوئیاں گردش کررہی ہیں۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے پاکستان میں زلزلے کی ان پیشگوئیوں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان کی فالٹ لائنزمیں کوئی مماثلت نہیں ہے، سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ان پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کا اسٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سسٹم ترکیہ، شام کی صورتحال اور آفٹر شاکس مانیٹر کررہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی دوتہائی آبادی فالٹ لائن پرواقع ہے،ان میں کشمیر، شمالی علاقہ جات، بلوچستان، سبی سمیت نارتھ، ایسٹ زون فالٹ لائنز پر ہیں۔ 2005 اور 2013 میں انہی فالٹ لائنز پر زلزلوں کے باعث شدید جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ تباہ کن زلزلے سے شام اور ترکیہ میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے جس سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

afghanistan

پاکستان

earthquake

Syria

turkiye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div