Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’اسحاق ڈار کو چاہئے تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات نہ کریں‘

سلیکٹرز دونوں ہاتھوں سے اپنے کان پکڑے ہوئے ہیں، مریم نواز
شائع 11 فروری 2023 06:14pm

سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہا تھا ہیلمٹ پہن کرعوام میں جانا، عوام انڈے ٹماٹر ماریں گے، وہ چار سال تک عوام میں گئے ہی نہیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام جانتے ہیں مہنگائی لانے والا کون ہے۔

اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راول فلائی اوور چار سال نہ بن سکا لیکن شہباز شریف نے بنا دیا، اسلام آباد میٹرو سروس چار سال تک نہ چل سکی شہباز شریف نے 15 دن میں اسلام آباد میٹرو سروس کھول دی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے 2016 میں اسلام آباد کے اسکولز کو بہتر بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سال میں میٹرو منصوبے کی بسوں میں اضافہ نہ ہوسکا، 10 سال بعد میں خیبرپختونخوا کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔

مریم نوازنے دعویٰ کیا کہ ہر بار نواز شریف ملکی حالات ٹھیک کرتے ہیں اور حالات ٹھیک ہونے پر نواز شریف کو نکال کر پھینک دیا جاتا ہے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں، انہیں چاہئے تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات نہ کریں، آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑنے والے کو کہتے کہ آؤ مذاکرات کرو۔

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا اور خود آرام سے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر زمان پارک میں بیٹھا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دورمیں آٹا، چینی، گھی، ڈالر مہنگا نہیں ہوا، نواز شریف کے دور میں گروتھ ریٹ چار فیصد تھا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ اقتدار میں تھے تو کہتے تھے آلو پیاز کی قیمت کم کرنے نہیں آیا، بنی گالا اور زمان پارک کا کچن تو کوئی اور چلاتا ہے، عوام اپنا کچن خون پسینے کی کمائی سے چلاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اس مجرم کو آئی ایم ایف کے کٹھہرے میں کھڑا کریں۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف صبح چھ بجے، اسحاق ڈار فجر کے وقت کام شروع کرتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ جو اگلے 5 سال پر نظر رکھ کر بیٹھا ہے، اب مان گیا ہے کہ ایوان صدر میں چھپ کر ملاقاتیں کی تھیں، چھپ کا ملاقات کرنے کا کیا مقصد تھا، ملاقات کا مقصد سازش کو کامیاب بنانا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ اب کہتا ہے تالی کیلئے ہاتھ آگے کیا ہوا ہے، دوسرا ہاتھ نہیں مل رہا، ان کا رونا دھونا ہے ہی اس لئے کہ دوسرا ہاتھ نہیں مل رہا، اب یہ تالی نہیں بجے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں بنی تمہاری سلیکشن کمیٹی اب ٹوٹ گئی ہے، سلیکٹرز گھر چلے گئے ہیں، دونوں ہاتھوں سے اپنے کان پکڑے ہوئے ہیں، اب وہ کہتے ہیں کہ عمران خان ملک کیلئے خطرہ تھا، اب آپ کا سازشوں کا دور ختم ہوگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بابا رحمتے اس وقت کیلئے سب سے بڑی زحمت بن گیا ہے۔

Ishaq Dar

Maryam Nawaz

PM Shehbaz Sharif

workers convention

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div