Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان زلزلہ متاثرین کی بحالی تک اپنے ترک بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا، وزیراعظم

پاکستانی حکومت کے ساتھ پاکستانی این جی اوز بھی زلزلہ متاثرین کے لئے کام کر رہے ہیں، ترک سفیر
شائع 13 فروری 2023 08:00pm
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں واقع ترک سفارتخانے کا تعزیتی دورہ کرکے شہباز شریف نے ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم تارڑ بھی موجود تھے۔

ترک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس غمگین موقع پر شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہر ممکن امداد بھی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک حکومت نے ہولناک زلزلے اور سیلاب میں پاکستان کی اپنی استطاعت سے بڑھ کر مدد کی، پاک اور ترکیہ کا بھائیوں جیسا رشتہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور پاکستان فضائیہ کے ذریعے امدادی سامان بھیج رہے ہیں جس میں کمبل، سردی سے بچاؤ کے کپڑے، کھانے پینے کی اشیاؑ شامل ہیں۔

اس موقع پر ترک سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ پاکستانی این جی اوز بھی زلزلہ متاثرین کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

earthquake

turkiye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div