Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مریم نواز کی لندن سے واپسی پر دوبارہ لانچنگ بھی ناکام ہوگئی، پرویزالہٰی

پاکستان کی سیاست کا ایک ہی اسٹار ہے اور وہ عمران خان ہے،سابق وزیراعلیٰ
شائع 19 فروری 2023 06:30pm

پنجاب کےسابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نےکہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم تاریخ کے نا اہل ترین حکمراں ثابت ہورہے ہیں، شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے مریم نواز بھی تیار نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما ساجد احمد بھٹی اور دیگر سے ملاقات کےدوران پرویزالہٰی نےمزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی اۤئی کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

انھوں نےکہا کہ پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن پنجاب کھو چکی ہے، اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ حکمرانوں کے انتقامی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے حامیوں کو غیر قانونی طور پر اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے۔ حکمراں اتحاد( پی ڈی ایم) کی تمام تر کوشش ہے کہ اقتدار سے چمٹا رہے اس کیلئے انہیں آئین شکنی بھی قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے کیلئے کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، اوورسیز پاکستانی بھی گرفتاری کیلئے اپنا نام رضا کارانہ پیش کر رہے ہیں۔

PDM

Maryam Nawaz

Pakistan Politics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div