Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا کی منظوری

اضافی سرچارج سے جون تک 75 ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے
شائع 06 مارچ 2023 08:32pm
فوٹو بذریعہ اے پی اپی
فوٹو بذریعہ اے پی اپی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر اۤگئی ہے۔ حکومت نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دیتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

نیپرا نے صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی سرچارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

بجلی پر3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عوام سے مارچ سے جون تک وصول کیا جائےگا۔

اس اضافے سے مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائےگا۔ بڑھانے سے قبل صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے تھے۔

سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ آئندہ مالی سال سرچارج 1 روپے 43 پیسے کیےجانے کا امکان ہے۔

اضافی سرچارج سے جون تک 75 ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے، مجموعی طور پر حکومت نے 335 ارب جمع کرنے ہیں۔

nepra

electricity price

Pakistan Poverty