Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

میرے دو دو باپ، سائنس دانوں نے دو نروں سے چوہا تخلیق کرلیا

انسانوں پر یہ سائنسی عمل کب تک ممکن؟
شائع 08 مارچ 2023 11:05pm

سائنس دانوں نے نر خلیات سے انڈے پیدا کر کے دو حیاتیاتی باپ والے چوہے تخلیق کئے ہیں، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو تولید کے نئے امکانات کو کھول سکتا ہے۔

سائنس دانوں کی یہ کامیابی جہاں بانجھ پن کی شدید اقسام کے علاج کی راہ ہموار کر سکتی ہے، وہیں مستقبل میں ہم جنس پرست جوڑوں کو بچہ پیدا کرنے کے قابل بنانے کے خوفناک امکان کو بڑھا سکتی ہے۔

جاپان کی کیوشو یونیورسٹی میں اس کام کی قیادت کرنے والے اور لیبارٹری میں اگائے گئے انڈوں اور سپرم کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر معروف کاتسوہیکو حیاشی کہتے ہیں کہ، ”مرد کے خلیوں سے مضبوط ممالیہ ’اوسائٹس‘ بنانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔“

حیاشی، جنہوں نے بدھ کو لندن میں فرانسس کرک انسٹی ٹیوٹ میں انسانی جینوم ایڈیٹنگ کے تیسرے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں پیش رفت پیش کی، پیش گوئی کی ہے کہ ایک دہائی کے اندر مرد کی جلد کے خلیے سے ایک قابل عمل انسانی انڈا بنانا تکنیکی طور پر ممکن ہوگا۔

جبکہ دوسروں نے رائے دی کہ یہ ٹائم لائن پرامید ہے، کیونکہ سائنس دانوں نے ابھی تک خواتین کے خلیوں سے لیبارٹری میں اگائے جانے والے قابل عمل انسانی انڈے نہیں بنائے ہیں۔

اس سے قبل سائنس دانوں ایسے چوہے تخلیق کرچکے ہیں جن کے تکنیکی طور پر دو حیاتیاتی باپ تھے اور جن میں جینیاتی انجینئرنگ سمیت وسیع مراحل کی ایک زنجیر تھی۔

تاہم، یہ پہلا موقع ہے جب نر خلیات سے قابل عمل انڈے کاشت کیے گئے ہیں اور یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

حیاشی کی ٹیم اب اس کامیابی کو انسانی خلیات کے ساتھ نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ طبی مقاصد کے لیے لیبارٹری میں تیار کیے گئے انڈوں کے استعمال میں اہم رکاوٹیں ہوں گی، بشمول ان کی حفاظت کو قائم کرنا۔

حیاشی نے کہا کہ “ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے خالص طور پر انسانوں میں اسے اپنانے کیلئے 10 سال لگ جائیں گے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس ٹیکنالوجی کے حق میں ہوں گے کہ طبی طور پر دو مردوں کو بچہ پیدا کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس تکنیک کو بانجھ پن کی شدید اقسام کے علاج کے لیے بھی لاگو کیا جا سکتا ہے، بشمول ٹرنر سنڈروم والی خواتین، جن میں ایکس کروموسوم کی ایک کاپی مکمل طور پر یا جزوی طور پر غائب ہوتی۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ڈین پروفیسر جارج ڈیلی نے اس کام کو ”دلکش“ قرار دیا، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تحقیق نے اشارہ کیا ہے کہ انسانی خلیات سے لیبارٹری سے تیار کردہ گیمیٹس بنانا ماؤس سیلز کے مقابلے میں زیادہ مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ”ہم ابھی تک انسانی گیمٹوجینیسیس کی انوکھی حیاتیات کو اتنا نہیں سمجھتے کہ چوہوں میں حیاشی کے اشتعال انگیز کام کو دوبارہ پیدا کر سکیں۔“

Genetic Engineering

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div