Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

حکومت کا روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ

روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا، وزارت پیٹرولیم
شائع 10 مارچ 2023 06:00pm

وزارت پیٹرولیم نے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اور حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق روسی خام تیل یورال اور سوکول کا ایک ایک کارگو منگوایا جائے گا۔

سستا خام تیل، گیس کی خریداری کیلئے پاک روس مذاکرات کا آغاز

حکام وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ روسی خام تیل سے پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے، پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا، اور ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ہے۔

Russian oil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div