Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈونلڈ ٹرمپ کی فیس بُک اور یو ٹیوب پر واپسی، کامیابی کی یادیں تازہ

پابندی کا شکارسابق امریکی صدر 2 سال بعد پھر سے متحرک
شائع 18 مارچ 2023 10:58am

ماضی میں سوشل میڈیا پرانتہائی متحرک رہنے والے سابق امریکی صدرڈونلڈ جے ٹرمپ 2 سال کے بعد پھرسے فیس بُک اور یوٹیوب پرواپس آگئے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی صدرنے گزشتہ روزجمعہ 17 مارچ کو فیس بک اوریوٹیوب اکاؤنٹس بحال کیے جانے پر واپس آتے ہوئے پہلی پوسٹس لکھیں۔

ٹرمپ نے طویل غیرحاضری کے بعد آغاز 2016 میں کی جانے والی تقریرکی ویڈیوسے کیا جب انہوں نےصدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ جنوری 2021 سے اپنے حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی پابندی کا شکارتھے جنہوں نے اُن کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔ ٹرمپ پرالزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے جو بائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کیلئےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے حامیوں کو اُکسایا تھا۔

فروری 2022 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپس پراپنے اکاؤنٹس معطل کیے جانے کا حل نکالتے ہوئے اپنی ذاتی ایپ ’ ٹُرتھ سوشل’ لانے کا اعلان کیا تھا۔

سابق امریکی صدرنے اس ایپ کو فیس بک، یوٹیوب اورٹوئٹرکا متبادل قراردیا تھا۔ سربراہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپڈیون نیونیس کاکہنا تھا کہ مذکورہ ایپ ایپل کے ایپ سٹورپرمہیا ہوگی اورمارچ کے اختتام تک کم ازکم امریکا میں یہ مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گی۔

فیس بُک پرڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین ہے جکہ یو ٹیوب پران کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6ملین ہے۔

Donald Trump

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div