Aaj News

جمعرات, فروری 29, 2024  
18 Shaban 1445  

لیونل میسی نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی

لیونل میسی 800 گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے
شائع 25 مارچ 2023 09:02am
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر اور ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے بعد لیونل میسی 800 گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئی اور فرینڈلی میچ میں پناما کو 2 گول سے شکست دے دی۔

فرینڈلی میچ میں ارجنٹینا کے تھیاگو المادا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔

ارجنٹینا کی ٹیم نے 2 صفر سے کامیابی کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کی کامیابی کا جشن بھی منایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2021 میں دنیا کے معروف فٹبال کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو نے 800 گول مکمل کیے تھے۔

Cristiano Ronaldo

FootBall

Argentina

Lionel Messi

800 goals

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div