Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکا:اسکول میں خاتون کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

پولیس نے فائرنگ میں ملوث خاتون کو بھی ہلاک کردیا
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 08:28am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک لڑکی نے اسکول میں فائرنگ کرکے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون نے اسکول میں فائرنگ کرکے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والی خاتون کو ہلاک کردیا، فائرنگ کا نشانہ بننے والے تینوں بچوں کی عمریں 9،9 سال تھی۔

حملہ آور کے پاس 2 رائفلیں تھی، کووی نینٹ اسکول 33 برٹن ہلز پر واقع ہے۔

firing

Washington

USA

school shooting

us school