Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حسان نیازی کراچی مقدمے میں رہا، پشاور کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم

متعلقہ عدالت نے حسان نیازی کو کیس سے ڈسچارج کردیا ہے، سندھ ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2023 11:02pm
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خان نیازی کو کراچی میں درج مقدمے میں رہا کردیا۔

کراچی مقدمے میں رہائی کے نوشہرہ پولیس نے اصرار کیا کہ حسان نیازی کو ان کے حوالے کیا جائے، اس دوران پشاور پولیس بھی کسٹڈٰ کیلئے عدالت میں موجود تھی۔

کسٹڈی پشاور منتقلی سے متعلق کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے عوض راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹوں میں پشاور کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالتی احاطے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماوں کا مطالبہ تھا کہ حسان نیازی کی ہتھکڑی فوری کھولی جائے جس پر ڈی ایس پی سعید رند نے کہا کہ ضمانتی مچلکے جمع کروادیں تو ہتھکڑی کھول دیں گے۔

بعد ازاں حسان نیازی کارکنون کے ہمراہ سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے معاملے پر مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے معاملے پر ان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی مقدمہ کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: حسان نیازی کی والدہ کی درخواست لارجربینچ کے روبرو مقرر کرنے کی سفارش

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ حسان نیازی کو متعلقہ عدالت نے کیس سے ڈسچارج کردیا ہے۔

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ پولیس کے خلاف حبس بے جا کی نئی درخواست دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی بغاوت کا پرچہ کٹ گیا

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ اب بھی برقرار رہے، مقدمے سے ڈسچارج کے باوجود حسان نیازی کو رہا نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، واپس لے لیں یا پھر مسترد کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ بلوچستان کی حسان نیازی کو پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت

یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

pti

karachi

imran khan

Sindh High Court

Hassan Niazi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div