Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

راولپنڈی کو ایک اضافی ون ڈے میچ کی میزبانی مل گئی
شائع 04 اپريل 2023 07:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی۔

پی سی بی کی جانب سے ابتدائی دو ون ڈے میچز کی تاریخوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ون ڈے میچ کا وینیو کراچی سے تبدیل کرکے راولپنڈی کردیا گیا۔ اب دوسرا ایک روزہ میچ 30 اپریل کی بجائے 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پاک نیوزی لینڈ 26 اپریل کو شیڈول پہلا ون ڈے اب 27 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پنڈی اسٹیڈیم نیوزی لینڈ کیخلاف 20 اور 24 اپریل کو دو ٹی 20 میچز کی میزبانی کرے گا۔

نئے شیڈول کے مطابق 27 اور 29 اپریل کو پہلا اور دوسرا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ کراچی میں 3، 5 اور 7 مئی کو سیریز کے آخری تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 14اپریل سے لاہور میں پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگا ۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Pak new Zealand

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div