Aaj News

ہفتہ, اپريل 13, 2024  
04 Shawwal 1445  

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میں 88 رنز سے شکست دے دی

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
شائع 15 اپريل 2023 07:26am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بی سی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بی سی پی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کوپہلے ٹی 20 میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 88 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم صرف 16ویں اوورز میں 94 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی اننگز

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد رضوان 8 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 79 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم 109 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد شاداب 5 اور افتخار بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخرزمان بھی 47 رنز بنا کر سودھی کا شکار بنے، عماد وسیم 16، شاہین ایک، فہیم اشرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور کی ایک گیند قبل ہی 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے اپنے تیسرے اوور کی پانچویں، چھٹی اور چوتھے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لی۔

ہینری نے شاداب خان، افتخار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ ایڈم میل اور بین لسٹر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدا میں ہی چیڈ بوویس ایک، ویل ینگ 2، ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کیوی بیٹرز پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت نہ کرسکے اور 16 ویں اوور میں پوری ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں اسے 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین 34 اور ٹام لیتھم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 جبکہ شاہین، زمان، فہیم اشرف اور شاداب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 بھی آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

cricket

New Zealand

پاکستان

lahore

Gaddafi Stadium

t20 series

PAKvsNZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div