Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا

گزشتہ روز تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظورکی گئی تھی
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2023 11:34am
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق 19 مارچ کو وقوعہ ہوا جبکہ مقدمہ 6 اپریل کو درج کیا گیا، قانون کے مطابق درخواست گزار نے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے، متعلقہ تاریخ گزرنے کے بعد اس حکم کے قانونی اثرات ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہو ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، جس میں مقدمہ مدعی منظور احمد کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان پرغداری سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور ان پر خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لئے مناسب وقت فراہم کرے۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Security Guarantee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div