Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عمران خان نےہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا، منحرف رہنما پی ٹی آئی

عمران خان نےملک تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، خرم حمید
شائع 10 مئ 2023 02:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پی ٹی آئی کے سابق رہنما خرم حمید روکھڑی نے کہا ہے کہ عمران خان نےہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا، اور ملک تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے منحرف رہنما خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان اتنے زبردست ہیں کہ دنیا نے ان کو پہنچانا، لیکن عمران خان نے ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے املاک کو نقصان پہنچایا۔

خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا کہ اس بندے نے ایسی تحریک شروع کی کہ یہ چاہتا تھا کہ ملک کو تباہ کر دیا جائے، اس کا مشن تھا اور اس کو پتہ تھا کہ اس کے رستے کی رکاوٹ کون ہے، پھر یہ باب شروع ہوا اور میرے جیسے بندے نے اس کو جوائن کیا تھا کہ یہ اہل آدمی ہو گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہ عمران خان کی خوبصورتی سے متاثر تھے نہ اس کے فین تھے، ہم اہلیت کے فروغ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اس کے ساتھ آئے تھے، مگر اس کے دور میں ہر شعبہ زندگی میں خرابی ہوئی اور تباہی کے رستے کھلتے گئے۔

خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ہر شعبہ زندگی میں خرابی ہوئی، اس کے 4 سال میں ملک ہر لحاظ سے تباہ ہوا، عمران خان نے لیڈر شپ والا کردار ادا نہیں کیا، اس نے ملک تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس نے سیاست میں مذہب کے عنصر کو شامل کیا، یہ خود کو اوتار سمجھتے ہیں، اور عمران خان کو مذہبی اوتار کے طور پیش کیا جا رہا ہے۔

pti

imran khan

imran khan arrested

khurram hameed rokhri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div