Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کردیا
شائع 11 مئ 2023 02:07pm

اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف اے این پی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی۔

ایمل ولی کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کئے، جب کہ حاصل رقم بھی اثاثوں میں ظاہر نہیں کی۔

وکیل درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ کی 70 لاکھ مالیت کی جیولری بھی ظاہر نہیں کی، اثاثے چھپانا الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کو پارٹی کی قیادت سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ نااہل کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

imran khan

Peshawar High Court

tosha khana case

imran khan arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div