Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

”لوگ اپنی ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑ کرجارہے ہیں“

عمران خان 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائنڈ تھے، مریم اورنگزیب
شائع 20 مئ 2023 03:48pm
اسکرین گریب / پی ٹی وی
اسکرین گریب / پی ٹی وی

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نو مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ تھے انہوں نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا، لوگ اپنی ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑ کرجا رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کونقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے ان کو قانون کے شکنجے میں آنے کا پتہ چل گیا ہوگا منصوبہ بندی سے تنصیبات پرحملے کئے گئے 9 مئی کے سانحے پر پوری قوم آبدیدہ ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ شرپسنوں نے اسپتال، اسکولز، سرکاری املاک کونقصان پہنچایا عمران خان نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کارکنوں کو مشتعل کرتے رہے ندامت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، مذمت اپنے ڈراموں پر پردہ ڈالنے کیلئے کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مذمتی ڈرامے کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا 9مئی کے سانحہ کی مذمت 19مئی کو کی گئی عمران خان 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائنڈ تھے۔

مزید کہا کہ لوگوں کے بچوں کوورغلا کرسرکاری املاک پرحملہ کرایا عمران خان سے کرپشن کا حساب مانگا توفساد برپا کیا گیا عمران خان نے سیاسی مخالفین کوموت کی چکیوں میں رکھا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے چوری نہیں کی توتلاشی سے کیوں ڈرتا ہے لوگ اپنی ضمیر کی آواز پرپی ٹی آئی چھوڑ کرجا رہے ہیں فرانسیسی ٹی وی نے پی ٹی آئی کے تصویر کے جھوٹ کوبےنقاب کیا۔

انہوں کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں شہدا کے لواحقین کی دل آزاری کی اگرپی ٹی وی حملے میں انہیں سزا مل جاتی تو ریڈیو پاکستان پرحملہ نہ کرتے۔

imran khan

Maryam Aurangzeb

imran khan arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div