Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست واپس کردی

رجسٹرار آفس نے دونوں اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر 10 اعتراضات لگائے
شائع 10 جون 2023 08:16pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کے لیے دائر درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، صدر اور وزرائے اعلیٰ کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

رجسٹرارآفس نے دونوں اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر 10 اعتراضات لگائے ہیں۔

اعتراض کے مطابق درخواست میں عوامی مفاد عامہ یا بنیادی حقوق کی نشاندہی نہیں کی گئی، متعلقہ فورم کی بجائے براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔

رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار ناصر محمود نے دونوں اسمبلی کی بحالی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

punjab & kpk assemby

punjab kpk election

supreme court registrar office

Objections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div