Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، علی عباس آغاز کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف ایجنڈا کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا، علی عباس
شائع 17 جون 2023 11:35am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی عباس آغا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے سابق ٹکٹ ہولڈر سید علی عباس گل آغا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بناء پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف ایجنڈا کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، موجودہ حالات میں کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا، لہٰذا پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف بیانیہ کی وجہ سے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

pti

lahore

PTI Leaders Left Party

Syed Ali Abbas Agha