Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

شوہر نے خاندانی تنازعات پر بیوی کو گاڑی سے کچل دیا

قاتل شوہر بیوی کے مرنے کی تصدیق تک گاڑی اس پر چڑھاتا رہا
شائع 02 جولائ 2023 07:52pm

چین میں سفاک شوہر نے بیوی کو گاڑی تلے کچل کر قتل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں دن دیہاڑے اور سرعام ایک شخص نے خاتون پر گاڑی چڑھا کر جان سے مار دیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں سوار قاتل شخص ایک خاتون پر باربار گاڑی چڑھا رہا ہے، قاتل شخص گاڑی سے اتر کر خاتون کے مرنے کی تصدیق کرتا اور زندہ ہونے پردوبارہ گاڑی چڑھا دیتا۔

ڈونگینگ شہر کی پولیس کے مطابق گاڑی تلے کچلی جانے والی خاتون اسی شخص کی بیوی تھی جو اس پر گاڑی چڑھا رہا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 37 سالہ شخص نے اپنی 38 سالہ بیوی کو خاندانی تنازعے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صرف دو روز میں اس ویڈیو کو 300 ملین افراد نے دیکھ لیا تھا، اور یہ چین میں حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی واحد ویڈیو ہے جسے چینی ’ویبو‘ پلیٹ فارم پرٹاپ ٹرینڈنگ میں دیکھا جا رہا ہے۔

china

Wife's murder

killing in china

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div