Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

ایلون مسک کرایہ دینے کے قابل بھی نہ رہے؟ ٹوئٹر پر مقدمہ

ٹوئٹر پر ایک ملین آسٹریلن ڈالرز سے زیادہ واجب الادا
شائع 03 جولائ 2023 10:12am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ٹوئٹر پر لندن، ڈبلن، سڈنی اور سنگاپور میں دفاتر کے کرایوں کی ادائیگی نہ کرنے پر مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

سڈنی میں قائم انفراسٹرکچر کمپنی ”Facilitate“ ایک ملین آسٹریلین ڈالرز سے زیادہ کے اجتماعی کرائے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدے جانے کے بعد سے گزشتہ سال اکتوبر تک کی مبینہ واجب الادا رقم ہے۔

گارڈین کے حاصل کردہ کیس دستاویزات کے مطابق، کمپنی نے لندن اور ڈبلن میں سینسر کی تنصیب اور سنگاپور میں ایک آفس فٹ آؤٹ کی سہولت فراہم کیں، جبکہ آسٹریلیا میں قائم ٹوئٹر کے سڈنی دفتر کو ختم کرنے اور اس کے سامان کو عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر پر بالترتیب 203,115 پاؤنڈ، 546,596 سنگاپورین ڈالر اور 61,318 آسٹریلین ڈالر واجب الادا ہیں۔

یہ مقدمہ جون کے آخر میں شمالی کیلیفورنیا کی امریکی ضلعی عدالت میں دائر کیا گیا۔

فرم کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کا قبضہ سنبھالنے کے بعد، سوشل میڈیا کمپنی نے انوائس پر تنازعہ تو نہیں کیا لیکن ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

کمپنی اب ہرجانے اور اخراجات کی ادائیگی چاہتی ہے۔

ٹوئٹر نے ابھی تک اپنے دفاع میں کوئی بیان یا اقدام نہیں کیا ہے۔

فیسیلیٹیٹ نے عدالتی فائلنگ میں نوٹ کیا کہ فرم مسک کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ٹوئٹر پر مقدمہ کرنے والی واحد کمپنی نہیں ہے۔

فرم نے کہا کہ مسک کے اعتدال پسند فیصلوں اور انتہائی دائیں بازو اور نیو نازی اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے سے مشتہرین علیحدہ ہوگئے اور کمپنی کے لیے مالی بحران پیدا ہوگیا۔

ٹوئٹر نے اپنے کچھ دفاتر کے کرائے کی ادائیگی بند کردی ہے اور کئی ایسے سہولت کاروں کو بھی ادائیگی کرنا بند کر دی ہے جن کی خدمات وہ اب بھی استعمال کر رہا ہے۔

ٹوئٹر نے بہت سے معاہدے بھی منسوخ کر دیے ہیں اور ان لوگوں کو ادائیگی بند کر دی جن کی اس پر واجب الادا رقم ہے۔

ٹوئٹر کو پہلے ہی دنیا بھر میں دفاتر کے کرایہ جات ادا کرنے میں مبینہ ناکامی پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk

Twitter faces lawsuit

non payment for office services

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div