Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کاروبار اور مہنگائی میں کمی، وزیر خزانہ مزید پُرامید

وزیر خزانہ کا ملک کے معاشی نقصانات پر ٹروتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ
شائع 04 جولائ 2023 09:03am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ بہت سخت عرصہ گزرا ہے، اب میں مہنگائی کو نیچے جاتا دیکھ رہا ہوں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوتا نظرآرہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو پہنچنے والے معاشی نقصانات پر ٹروتھ کمیشن بنانا چاہئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے لگی ہے، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی کی شرح تقریباً نو فیصد کم ہوئی ہے۔

ملک میں مہنگائی 37 اعشاریہ 97 فیصد سے کم ہو کر 29 اعشاریہ 4 فیصد پر آگئی ہے، تاہم سال بھر کھانے پینے کی اشیاء کے دام بڑھے ہیں۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز نیا ریکارڈ قائم ہوا، اور بینچ مارک انڈیکس 2446 پوائنٹس بڑھ گیا، مارکیٹ کھلتے ہی اپَر لاک لگ گئے۔

ہنڈریڈ انڈیکس تین سال بعد 43900 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ڈائریکٹر پی ایس ایکس احمد چنائے کہتے ہیں کہ مارکیٹ نے آئی ایم ایف معاہدے کو ویلکم کیا ہے۔ سرمایہ کار پر امید ہیں کہ تیزی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ملکوں اور اداروں کی معیشت کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔

تاہم، موڈیز انویسٹر سروس کے تجزیہ کار گریس لم نے کہا کہ محدود مدت کے لئے پاکستان کی معیشت دباؤ کا شکار رہے گی، بلند شرح سود اور مہنگائی سرمایہ کاری کو محدود رکھے گی۔

Ishaq Dar

PSX

IMF

100 index

Pakistan Inflation

moodys

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div