Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اسلام آباد کی ٹریل 3 پر خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

تکنیکی بنیادوں پر تلاش کے بعد ملزم گرفتار کیا گیا، پولیس
شائع 16 جولائ 2023 12:30pm
تصویر: پاکستان ہاٹ لائن ڈاٹ کام
تصویر: پاکستان ہاٹ لائن ڈاٹ کام

اسلام آباد میں ٹریل 3 پر خاتون سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر تلاش کے بعد ملزم گرفتار کیا ہے۔

13 جولائی کو اسلام آباد میں ٹریل تھری پر خاتون کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کا گزشتہ روز مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی تھی۔

نعمان نامی ملزم نے متاثرہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر شیخو پورہ سے راولپنڈی بلایا اور پھر سیر کے بہانے ٹریل تھری پر لے گیا، جہاں اسے جنگل میں گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

دارالحکومت کے سب سے زیادہ مقبول اور پُرانے ٹریک پر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق زیادتی کرنے والے کا دعویٰ تھا کہ وہ محکمہ تعلیم میں اکاؤنٹنٹ ہے اور اس کے پاس کچھ آسامیاں خالی ہیں جن پر وہ خاتون کو نوکری دلوا سکتا ہے۔

خاتون کے مطابق اس کام کیلئے ان سے 50 ہزار روپے رشوت مانگی گئی، وہ راولپنڈی آگئیں اور اس شخص کو اپنی سی وی اور 30 ہزارروپے دیے۔ بقیہ 20 ہزار تحریری حکمنامہ وصول کرنے پر ادا کیے جانے تھے۔

نعمان نے سینیئر افسر سے ملاقات کا بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تمام امیدواروں کے انٹرویو لیں گے اور بغیر کسی اعتراض کے آپ کو منتخب کر لیں گے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ 13 جولائی کو انہیں موٹرسائیکل پر بٹھا کر اسلام آباد کے مشہور ہائیکنگ ٹریک ٹریل 3 لے آیا، یہاں سیاح بھی موجود ہوتے ہیں اور جنگلی حیات کی موجودگی کے باعث اس جگہ کا انتظام محکمۂ وائلڈ لائف کے پاس ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق، ’اس شخص نے جنگل میں زبردستی گن پوائنٹ پر میرا ریپ کیا اور شور مچانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ میں ڈر کے مارے خاموش رہی اوراس نے ڈرا دھمکا کر مجھے واپس اتاردیا‘۔

اس سے قبل فروری 2023 میں اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ کی پولیس نے درج کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے ساتھی کے ساتھ شام کے اوقات میں ایف نائن پارک میں موجود تھیں جب 2 مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر زدوکوب کیا اور خاتون کو پارک سے متصل جنگل میں لے جاکرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔

اسلام آباد

Rape

Hiking Trail 3

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div