Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ڈیل امپاسبل: اتحاد ائر کا مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان

مسافر جہاز پر مشن امپاسبل سیریز سے بہترطور پ لطف اندوز ہوسکیں گے۔
شائع 24 جولائ 2023 04:12pm
تصویر: ایوایشن اے ٹؤ زی
تصویر: ایوایشن اے ٹؤ زی

یو اے ای کی معروف ائر لائن اتحاد ایئر نے ہالی وڈ کی فلم کی ریلیز کے حوالے سے اپنے مسافروں کو بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی پیشکش کو’ناممکن آفرز’ کا عنوان دیا گیا ہے۔

اس ’ڈیل امپاسبل‘ کے تحت پیشکش میں ائرلائن کی جانب سے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکشن فلم ’مشن امپاسیبل‘ کی ریلیز کے حوالے سے اتحاد ائر نے اپنے ٹکٹوں پر بھی ’ناممکن ڈیلز‘ پیش کردیں۔

ائرلائن کی جانب سے پیشکش کا آغاز 31 جولائی 2023 سے ہوگا جسے 10 ستمبر سے 10 دسمبر2023 تک استعمال کیا جاسکے گا۔

کرایوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پیشکش محدود ممالک کے لیے ہے۔

امارات سے ممبئی کا کرایہ 895 اماراتی درھم جبکہ نیو دہلی کے لیے 995 درھم ہوگا۔ کوالالمپور کے لیے 2795 درہم جبکہ بینکاک کے لیے 2895 اماراتی درھم ہوگا۔

یورپی ممالک جانے والے مسافر بھی اس پیشکش سے مستفید ہوسکتے ہیں

مسافروں کو ائرلائن کے مہمان پروگرام میں رجسٹرہو کر وہاں اکاؤ نٹ بنانا ہوگا جس کے بعد وہ فوری طور پر واٹس اپ، بوٹم، میسنچر، وی چیٹ یا دیگر چیٹ پروگرام استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’مشن امپاسبل‘ کی بیشتر عکس بندی ’ابوظبی‘میں ہوئی ہے جہاں عرب صحرا ’لیوا‘ اور ’مڈفیلڈ ٹرمینل ائرپورٹ‘ جیسے مقامات شامل ہیں۔ اس فلم کو ابوظبی فلم کمیشن کے علاوہ مقامی پروڈکشن کمپنیوں کی مدد بھی حاصل تھی۔

فلم کی یہ عکس بندی 2021ء میں ہوئی تھی جہاں مشن امپاسبل کی ٹیم کورونا سے پہلے دو ہفتے کام کرتی رہی۔

اس سے قبل بھی ٹام کروز اپنی کئی فلموں کی عکس بندی اس ملک میں کرتے رہے ہیں۔ ان فلموں میں مشن امپاسبل سیریز کی ’فال آوٹ‘ اور ’گھوسٹ پروٹوکول‘ شامل ہیں۔

Taxes

lifestyle

Airline

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div