Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

’کل کی سی بات لگتی ہے‘ شادی کی 10 ویں سالگرہ پرشنیرا کی سنہری یادیں تازہ

شنیرا نے اپنی دلہن بنی تصویر فالوورز کیلئے شیئرکی
شائع 25 جولائ 2023 11:35am
تصویر: ڈیلی ٹائمز
تصویر: ڈیلی ٹائمز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کی شادی کی ایک دہائی پوری ہونے پر شنیرا نے اس سفرکےحوالے سے کچھ خاص باتیں شیئرکی ہیں۔

اس مقبول جوڑی نے گزشتہ روز شادی کی 10 ویں سالگرہ منائی۔

خاص دن کے حوالے سے انسٹا میں شنیرا نے وسیم اکرم کے ساتھ دلکش سیلفی شیئر کی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے کے باجود پاکستانی کلچرکو بھرپور طریقے سے اپنانے والی شنیرا نے کیپشن میں لکھا، ’کوئی میک اپ نہیں، کوئی فلٹر نہیں، کوئی فکر نہیں! چھٹیاں مناتے ہوئے، زندگی، خاندان، تازہ ہوا، اچھا کھانا، سورج، ہمارے بچے، اور ہم ایک ساتھ 10 سال کا جشن منا رہے ہیں‘۔

شنیرانے فالوورز کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ ان کی زندگی کے اگلے 10 میچ بھی اتنے ہی اچھے ہوں گے۔

خوشگوار یادیں تازہ کرتے ہوئے شنیرا نے دلہن کے روپ میں بھی اپنی تصویر شیئر کی۔

شنیرا نے کیپشن میں لکھا کہ کل کی سی بات لگتی ہے، تقریباً 10 سال پہلے جب میں دلہن بننے اور اپنے پیار سے شادی کرنے والی تھی،

وسیم اور شنیرا کی محبت کی کہانی کا آغاز 2011 میں ہوا تھا۔

یہ جوڑی 2013 میں لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھی۔ ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے جبکہ پہلی شادی سے وسیم اکرم کے 2 بیٹے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

Wasim Akram

Shaniera Akram

lifestyle

شخصیات

Wedding Anniversary