Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

فلم ’’گھومر‘‘ کا ٹریلر جاری، امیتابھ بچن بھی شامل

فلم 18 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 04 اگست 2023 05:13pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مشہوربالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم ”گھومر“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک معذور لڑکی پر مرکوز ہے جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کی خواہشمندہے۔

سیامی کھیر اور ابھیشیک بچن فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم میں ابھیشیک بچن ایک ہاتھ سے معذور لڑکی کے کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آر بالکی نے نہ صرف فلم کا سکرپٹ تحریر کیا ہے بلکہ ڈائریکشن بھی کی ہے۔

ٹریلرمیں کچھ جھلکیاں لیجنڈری بالی ووڈ اداکار اور ابھیشیک بچن کے والد کی اس فلم میں موجودگی کا اشارہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شبانہ اعظمی اور انگد بیدی دونوں آر بالکی کی فلم ’’گھومر‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گے، فلم 18 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Amitabh Bachan

Film

lifestyle

Indian actors

abhishek bachan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div