Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

لاہور میں پولیس کی دھکم پیل سے 60 سالہ خاتون جاں بحق

پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی موت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے، پولیس
شائع 08 اگست 2023 09:56am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پولیس کی دھکم پیل سے 60 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

گزشتہ رات پولیس نے ایک منشیات فروش کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا تو منشیات فروش بھاگ کر ایک گھر میں داخل ہو گیا۔

پولیس منشیات فروش کے تعاقب میں خاتون کے گھر میں داخل ہوئی تو خاتون سامنے آگئی۔

پولیس نے مبینہ طور پر خاتون کو دھکا دے دیا جس سے وہ زمین پر جا گری اور سر پر چوٹ لگ نے سے زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور: سیشن کورٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزمان گرفتار

ایک اور ڈرون طیارہ منشیات لے جاتے ہوئے کھیتوں میں گر گیا

اسمگلنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی: لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سے لدا ڈرون گرگیا

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

بعد ازاں خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی، اس ضمن نمیں پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی موت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

lahore

Punjab police