Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’مجھے گڑیا چاہیے‘، رضوانہ کی نادیہ جمیل سے ملاقات

'وہ بہت درد میں تھی اور بری طرح زخمی تھی، اس کا سر بہت درد کر رہا تھا'
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 07:09pm
Photo- Twitter/@SarahAhmad_CPWB
Photo- Twitter/@SarahAhmad_CPWB

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی 13 سالہ رضوانہ سے ملاقات کی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے بعد دل کو چھو جانے والے لمحات کا تذکرہ کیا ہے۔

انہوں نے بچی کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ، ’وہ بہت درد میں تھی اور بری طرح زخمی تھی، اس کا سر بہت درد کر رہا تھا۔‘

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’تم کیا چاہتی ہو؟‘ کے سوال پر رضوانہ کی آنکھیں چمک اٹھیں اور اس نے ایک کمزور آواز اور خوبصورت شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ کہا، ’گڑیا چاہئیے۔‘

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ کی بچوں سے ملازمت نہ کروانے کی اپیل

اتنی نفرت لے کر کہاں جاو گے؟ قبر میں !سجل علی

جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار رضوانہ کو زہر دیے جانے کا انکشاف

اداکارہ نے جب گڑیا کے نام کا پوچھا توتشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ نے سر درد کی پرواہ کیے بغیر کہا، ’ڈولی!‘

13 سالہ رضوانہ نے اداکارہ سے بھرراتی ہوئی آواز میں کہا، ’بہت مارا مجھے باجی، بہت مارا‘

بعد ازاں اداکارہ نے جزباتی ہوکر لکھا، ’وہ صرف ایک بچی ہے، وہ ٹھیک ہونا چاہتی ہے، کھیلنا چاہتی ہے، مسکرانا چاہتی ہے۔ برائے مہربانی اس مسکراہٹ کی حفاظت کریں! برائے مہربانی۔‘

خیال رہے کہ 25 جولائی کو سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ بدترین تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔

Child Abuse

سلیبریٹی

child labour

Nadia Jamil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div