Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرادی

تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہئیے، جہانگیر ترین
شائع 21 اگست 2023 07:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما صمصام بخاری سمیت دیگر رہنماوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بعد عام انتخابات ہوں گے جو مارچ سے آگے نہیں جا سکتے، صدر مملکت کی جانب سے کیا جانے والا ٹوئٹ افسوسناک ہے، صدر مملکت کی بات سن کر افسوس ہوا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کون کون شامل

استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں لوگ جس طرح تیزی سے شمولیت کررہے ہیں، اب چھوٹا جہاز نہیں بلکہ جمبو جٹ میدان میں آئے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے ان سے منسوب آڈیو جعلی ہے، جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

pti

lahore

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Samsam Bukhari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div