Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

راکھی ساونت مدینہ پہنچ کر مسجد نبوی کے دروازے سے لپٹ گئی

انہوں ے گزشتہ روز مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہی ہیں
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 10:40pm

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

گزشتہ روز اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ پہلی بار میں آج عمرے کیلئے جارہی ہوں۔

تاہم اب نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مسجد نبوی کے ایک دورازے کو جاکر عقیدت اور احترام کے ساتھ چھوتی ہیں اور پھر اس سے لپٹ جاتی ہیں۔

راکھی ساونت کی مدینہ منورہ کی ایک قریبی عمارت میں بنائی گئی ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے جسے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سیاہ رنگ کے برقع میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ سیڑھیوں والی لفٹ سے نیچے اترتی ہیں۔

اداکارہ نے چند روز قبل اپنے سابق شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے لیکن اب ان کا اکاؤنٹ بحال ہوچکا ہے۔

Rakhi Sawant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div