Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ڈالر مزید سستا، اسٹاک ایکسچینج میں 46 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 256 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار کی سطح پر بند
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 05:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے جب کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 46 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کی شروعات پر ملکی تبادلہ مارکیٹ میں 2 روپے 44 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 302 روپے 50 پیسے میں جاری تھی، بعد ازاں دن کے اختتام پر ڈالر کی لین دین میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 1 پیسے کمی کے بعد 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں مزید کمی دیکھی گئی ہے، ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 304 روپے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 2 روپے 4 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 304 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 2 روپے 52 پیسے کی کمی آئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت خرید 307 روپے قیمت فروخت 312 روپے پر آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23 روپے سستا، پشاور میں کرنسی مارکیٹ سیل

ایکسچینج کمپنیوں نے 2 کروڑ ڈالر سرینڈر کردیے، ریٹ میں کمی پر آرمی چیف کی تعریف

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

100 انڈیکس 256 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار 757 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

pakistan stock exchange

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div