Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سابق صوبائی وزیر شوکت لالیکا انتقال کر گئے

میاں شوکت علی لالیکا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی
شائع 08 ستمبر 2023 11:43am
سابق صوبائی وزیر عشر و ذکواۃ میاں شوکت علی لالیکا۔ فوٹو — فائل
سابق صوبائی وزیر عشر و ذکواۃ میاں شوکت علی لالیکا۔ فوٹو — فائل

بہاولنگر: گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر عشر و ذکواۃ میاں شوکت علی لالیکا وفات پا گئے۔

شوکت لالیکا کو شدید زخمی ہونے کے باعث لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔

واضح رہے کہ ٹریفک حادثہ اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا تھا جس میں شوکت لالیکا شدید زخمی جب کہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

میاں شوکت علی لالیکا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور مرحوم کی تدفین چک امیر لالیکا میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ میاں شوکت لالیکا پنجاب سے بار ایم پی اے منتخب ہونے کے ساتھ صوبائی وزیر بھھی رہ چکے ہیں۔

pti

lahore

traffic accident

shaukat laleka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div