Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

آصف زرداری کا گزشتہ سال کا انٹرویو چلا لیکن میرا نام لے کر ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی، مرتضیٰ سولنگی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے یہ کلپ ٹی وی چینلز کو دیا، نگراں وزیراطلاعات
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 12:11am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کچھ چینلز پر سابق صدر آصف زرداری کا پرانا انٹرویو چلایا گیا، لیکن فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے یہ کلپ ٹی وی چینلز کو دیا، میرا نام لے کر یہ ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینلز پر سابق صدر آصف زرداری کا دسمبر 2022 کا انٹر ویو چلا، آصف زرداری نے پی ڈی ایم حکومت کو رائے دی تھی، پیپلزپارٹی بھی سابق پی ڈی ایم حکومت کا حصہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نگراں حکومت سیاسی حکومت نہیں، اس ویڈیو کلپ پر ہمارا تبصرہ نہیں بنتا ، یہ معاملہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہے، سیاسی جماعتیں ہی اس پر بہتر رائے دے سکتی ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ یہ کلپ وزارت اطلاعات سے بھیجا گیا، میرا نام لے کر یہ ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی۔

نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام ٹی وی چینلز آزاد ہیں، چینلز کلپ نہیں چلاتے جب تک خود اس سے اتفاق نہ کریں، یہ ٹی وی چینلز کی ساکھ پر بھی سوال ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ فیصل کریم کا بیان ٹی وی چینلز پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، میں نے ہمیشہ جمہوری جماعتوں کا احترام کیا ہے، پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، ویڈیو کلپ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔

Asif Ali Zardari

Faisal Karim Kundi

Murtaza Solangi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div