Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ: 3 ٹرک ڈرائیورز کے اغوا کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے دھرنا دے دیا

اغوا کیے گئے افراد میں قدیر احمد، جہانزیب اور محمد یاسین شامل
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 10:21am
کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے 3 ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا۔۔ تصویر بذریعہ مصنف
کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے 3 ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا۔۔ تصویر بذریعہ مصنف

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے تین ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا، جس کے رد عمل میں ڈرائیوروں کی بازیابی کیلئے ٹرانسپورٹرز کا دھرنا دے دیا۔

ٹرانسپورٹرز نے ملیرانڈس ہائی وے کو ٹرک ڈرائیوروں نے بند کردیا ، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔

ملیر انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے گئے افراد میں قدیر احمد، جہانزیب اور محمد یاسین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کندھ کوٹ : پولیس آپریشن میں بڑی کامیابی، 2 مغوی بازیاب

کندھ کوٹ سے اغوا 3 پولیس اہلکاروں کی رہائی کیلئے قیدیوں کا تبادلہ

کندھ کوٹ، پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے

ڈاکوؤں کی جانب سے جن تین ٹرکوں کے ڈرائیورز کو اغوا کیا گیا وہ کوئٹہ سے آرہے تھے۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Kandhkot

Dacoits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div