Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، سعودی وزارت خارجہ کی سخت مذمت

حملے سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے، سعودی عرب
شائع 18 ستمبر 2023 11:24am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے پر سعودی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ آور ہونا امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنا ہے اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین سمیت معاہدوں کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی مسلح فورسز کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کروائے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Israel

Saudia Arabia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div