Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین آفریدی اور انشاء کی مہندی، ویڈیوز اور تصاویر وائرل

مہندی کی تقریب کا انعقاد کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر کیا گیا
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 01:24pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ کے فوراً بعد سر پر سہرا سجارہے ہیں۔ مہندی کی تقریب کی ویڈیوزسوشل میٖڈیا پر وائرل ہیں۔

شاہین اور ان کی منکوحہ انشاء آفریدی کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات کراچی میں ہوئی۔

انشاء نے مہندی کی تقریب میں اپنی زیبائش کے لیے فرقان سیلون کا انتخاب کیاجس کے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ پر انشاء کامختصرویڈیو کلپ ویڈیو شیئرکیا گیا ہے۔

ویڈیو سامنے سے نہیں بنائی گئی اس لیے انشاء کا چہرہ نظرنہیں آرہا تاہم مہندی کی مناسبت سے ان کا پھولدار دوپٹہ خوب نمایاں ہے۔

مزید پڑھیں:

شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ

اقصیٰ آفریدی کے بارات اور ولیمے کےملبوسات کس برانڈ اور کتنی قیمت کے ہیں

شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

وائرل ویٖڈیوز میں شاہد آفریدی کے گھر کے باہر کی جانے والی سجاوٹ نمایاں ہے۔

فاسٹ بالر کا نکاح فروری 2023 میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوا تھا۔ جس کے بعد انشاء کی رخصتی 3 ستمبر کو طے کی گئی تھی تاہم جون میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رخصتی کی تقریب ایشیا کپ کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

مہندی کی تقریب کا انعقاد کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر کیا گیا جس میں دُلہا اور ان کی فیملی کے علاوہ قریبی دوست احباب شریک تھے۔

اس جوڑی کے ولیمہ کی تقریب 21 ستمبرکو اسلام آباد میں ہوگی۔

karachi

Wedding

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi