Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مریم نواز لندن پہنچ گئیں، جمعے کو اہم فیصلے متوقع

شہباز شریف بھی آج رات لندن پہنچ جائیں گے
شائع 21 ستمبر 2023 11:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں، شہباز شریف بھی آج رات لندن پہنچ جائیں گے جبکہ جمعے کے روز ن کے بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز آج صبح غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای وائی 242 کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی آج رات تک لندن پہنچ جائیں گے جبکہ جمعے کے روز لندن میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم ترین میٹنگ ہوگی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پارٹی زرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز لندن میں میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں

شہاز شریف اور مریم نواز ہنگامی طور پر لندن روانہ

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والی اس اہم مشاورت میں شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div