Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

میرعلی میں شہید سپاہی شکیل شفقت پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا ضلع خانیوال میں ادا کی گئی
شائع 24 ستمبر 2023 06:52pm
میرعلی میں شہید سپاہی شکیل شفقت  پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، تصویر بذریعہ مصنف
میرعلی میں شہید سپاہی شکیل شفقت پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، تصویر بذریعہ مصنف

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سپاہی شکیل شفقت بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا ضلع خانیوال میں ادا کی گئی۔

 نمازجنازہ میں عسکری و سول حکام، عزیز اور اقارب نے شرکت کی
نمازجنازہ میں عسکری و سول حکام، عزیز اور اقارب نے شرکت کی

نمازجنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 شہید شکیل شفقت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
شہید شکیل شفقت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

شہید شکیل شفقت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے سپاہی شکیل شفقت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شکیل شفقت نے جام شہادت نوش کیا، جن کی عمر 21 سال اور تعلق ساکن ڈسٹرکٹ خانیوال سے ہے۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

pakistan army

security forces operation

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div