Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ماڈلز کے کیرئیر بھی خطرے میں

آنے والے چند برسوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹس کام کریں گے
شائع 25 ستمبر 2023 04:02pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

جہاں دنیاتیزی سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے سفرمیں آگے بڑہ رہی ہے وہیں انسانی زندگی میں اسکے اثرات بھی بہت تیزی سےدیکھنے میں آرہے ہیں۔ مختلف ممالک کی کمپنیوں نے اب انسانوں کے بجائے مصنوعی ذہانت کی خدمات لینا شروع کر دی ہیں۔

چین میں ایک نیا رجحان شروع ہو گیا ہےوہاں اب مختلف کمپنیاں اپنی اشیا کی فروخت کے لیے اپنے اشتہارات میں انسانوں کے بجائے مصنوعی ذہانت کی حامل ماڈل استعمال کر رہی ہیں، سونے پہ سہاگہ ان مصنوعی ماڈلز پر انسان ہونے کا ہی گمان ہوتا ہے۔

ان کمپنیوں کے اشتہارات میں دکھائی جانے والی جگہ لوکیشن اور تشہیری مصنوعات تو اصلی ہوتی ہیں لیکن ماڈلزکی جگہ مصنوعی ذہانت نے لے لی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی انفوٹینمنٹ چینل مصنوعی ذہانت والا پہلا ٹاک شو لے آیا

کیا مصنوعی ذہانت کیلئے بھی تکنیکی معیارات کی ضرورت ہے

ایک ہزار ماہرین نے ’مصنوعی ذہانت‘ کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2030 تک صرف چین میں اس ٹیکنالوجی کی صنعت 42 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، توجہاں یہ ٹیکنالوجی انسانوں کے لئے فائدہ مند ہے وہیں یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

اہم اور خطرناک بات یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ، اور آنے والے چند برسوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹس کام کریں گے۔ ٹیکنالوجی کا یہ پہلوہم (انسانوں) کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بانیوں میں سے تھےجنہوں نے 2017 کے آخرمیں لانچ ہونے پرفنڈنگ کی تھی، بظاہرایلون بھی اس کام کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دے رہے ہیں کہ نئے سسٹمز کو غلط طریقے سے منافع کمانے کیلئے بنایا جارہا ہے۔

world

TECHNOLOGY

china

Robot

lifestyle

Artificial Intelligence (AI)

AI News Anchor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div