Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل

بشیر میمن نوازشریف کے استقبال کیلئے سندھ کی استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر مقرر
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 11:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

ن لیگ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر میمن کو نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا کنوینر مقر کردیا گیا۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق 12 رکنی استقبالیہ کمیٹی میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیں

نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، محمد زبیر نے بڑی خبر دے دی

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار

نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس نوٹیفکیشن کے اجراء کے 48 گھنٹے کے اندر ہوگا اور کمیٹی 4 اکتوبر سے قبل استقبال کی تیاری کے حوالے سے مریم نواز شریف کو آگاہ کرے گی۔

یاد رہے کہ بشیر میمن پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ایف آئی اے کے سربراہ تھے تاہم انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

پی ٹی آئی حکومت نے بشیر میمن کی پینشن روک دی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی پینشن بحال کر دی گئی تھی۔

بشیر میمن کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے مخالفین کے خلاف ’بلا جواز‘ کیسز بنانے اور کارروائی کرنے کے احکامات نہ ماننے پر انہیں حکومتی عتاب کا سامنا کرنا پڑا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

Bashir Memon

Former DG FIA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div