Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، صحافی کا بیٹا بھی شامل

مغویوں کو بازیاب کرایا جائے گا، ایس ایس پی میر روحیل خان کی ورثاء کو یقین دہانی
شائع 02 اکتوبر 2023 10:59pm
کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، صحافی کا بیٹا بھی شامل,، فوٹو ــ فائل
کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، صحافی کا بیٹا بھی شامل,، فوٹو ــ فائل

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے ای سیکشن تھانہ کی حدود سے 2 افراد کو اغوا کرلیا۔ مغویوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹر کا بیٹا بھی شامل ہے۔

کندھ کوٹ میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے شہریوں سمیت صحافی بھی عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے ہیبت روڈ سے پریس کلب کے ممبر اور نجی چینل کے رپورٹر عبدالغفار منگی کے بیٹے نصیب اللہ اور ان کے کزن معشوق منگی کو اغوا کیا۔

ڈاکوؤں نے تین موٹر سائیکل سواروں کا راستہ روکا اور دو نوجوانوں کو با آسانی اغوا کرکے فرار ہوگئے، جبکہ مزاحمت پر تیسرے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا۔

اطلاع ملنے پر ایس ایس پی میر روحیل خان جائے وقوعہ پہنچے۔ انھوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ مغویوں کو بازیاب کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

گھوٹکی: ’ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا‘

سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

جانو انڈھڑ اور ساتھیوں کو تنہا ہلاک کرنے والا پولیس مخبر ڈاکوؤں کے حملے میں مارا گیا

دوسری جانب صحافی کے بیٹے کے اغوا پر پریس کلب اور یونین کے صحافیوں نے اظہار تشویش کیا۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Kandhkot

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div