Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

بلاول بھٹو اپنے لئے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسلم غوری

بلاول کو اتنی بھی کیا جلدی ہے، وہ وزیراعظم بن ہی جائیں گے، اسلم غوری
شائع 04 اکتوبر 2023 05:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے ہے کہ پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کو کوسنا بند کرے اور اپنی اصل تکلیف سامنے لائے۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا انتخابات جلدی کرانے کا واویلا اصل میں انتخابات سے راہِ فرار ہے، ہمارے موسمی حالات پر تحفظات سے سیخ پا ہوناحیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی انتخابات کی تیاری شروع کردے، ایسا نہ ہو پھر کہیں کہ تیاری کا موقع نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے لئے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں، بلاول کو اتنی بھی کیا جلدی ہے، وہ وزیراعظم بن ہی جائیں گے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ 2018 میں لاڑکانہ کی سیٹ لیول پلینگ فیلڈ ہی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو ملی، مردم شماری کے حق میں ووٹ دیتے وقت فائدہ نظر آیا تو ووٹ دے دیا۔

Bilawal Bhutto Zardari

JUIF

Aslam Ghouri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div