Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایک ہزار 247 کلو وزنی ’مائیکل جورڈن‘ کا مالک مالا مال ہوگیا

نصف صدی سے اس مقابلے میں شمالی امریکا بھر سے بڑے پھلوں کے کاشتکار حصہ لیتے ہیں۔
شائع 13 اکتوبر 2023 12:36pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پودوں اورپھلوں کی نمائش یا اس حوالےسے مختلف مقابلے صحت مندانہ رجحآن ہیں، جن میں مختلف علاقوں کی بہترین پیداوار کو پیش کیا جاتا ہے اور اگانے میں محنت کرنے والوں و انعام و کرام سےنوازا جاتا ہے ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حال ہی میں ایک میلے کے دوران ایک ٹن سے زیادہ وزنی کدو نے دنیا کے سب سے بڑے اسکواش پھل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایک ہزار 247 کلو وزنی اس کدو کے کاشتکار کو 30 ہزار ڈالرز کے نقد انعام سے نوازا گیا۔

دنیا کے اس سب سے زیادہ وزنی کدو کو مائیکل جورڈن کانام دیا گیا ہے۔

نصف صدی سے اس مقابلے میں شمالی امریکا بھر سے بڑے پھلوں کے کاشتکارحصہ لیتے ہیں۔

امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے کاشتکار ٹریوس جینجر نے سالانہ ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران یہ ریکارڈ بنایا وہ اس مقابلے میں تیسری بار شرکت کر رہے تھے۔

ٹریوس جنجر نے اس موقع پرنارنجی رنگ کی ٹی شرٹ پہنی تھی اور وزن کے دوران اپنے بازوؤں کو فاتحانہ انداز میں اٹھائے ہوئے تھے۔

مقررین نے پس منظر میں گانا ’وی آر دی چیمپئنز‘ بجا کر ان کا استقبال کیا۔

جینجر کے پہلے اگائے گئے کدوؤں نے بھی قومی ریکارڈ توڑے تھے جن میں 2020ء میں 1066 کلو گرام وزنی ’ٹائیگر کنگ ’ تھا اور 2022ء میں 1161 کلوگرام وزنی کدو کا نام ’ٌمیوورک ’ تھا۔

مزید پڑھیں:

کدو کے بیج آپ کے بالوں سے جُڑے مسائل کا بہترین حل ہیں

آج کا ٹوٹکا: کدّو کے بیج سے پُرسکون نیند اور دیگر کئی علاج

روزانہ کی خوراک میں کتنے پھل اور سبزیاں لازمی ہونی چاہئیں؟

لیکن انہوں نے اپنی تازہ ترین کوشش سے 2021ء میں اطالوی کسان سٹیفانو کٹروپی کے اگائے گئے 1,226 کلو گرام وزنی کدو کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے جو کہ اٹلی میں 1,226 کلو گرام وزنی کدو نے قائم کیا تھا۔

شمالی امریکا کی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ٹریوس جنجر کے لگائے ہوئے دیوہیکل کدو نے اپنے قریب ترین حریف کو 110 کلو گرام سے زیادہ پیچھے چھوڑ دیا۔

جیتنے والاپھل اس ہفتے کے آخر میں ہاف مون بے کیلیفورنیا میں پمپکنز اینڈ آرٹس فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔

America

lifestyle

vegetables

Minnesota

Pumpkin Festival

North America

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div