Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عاطف اسلم کا فلسطین کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

ان کا حالیہ احسان انسانی مقاصد کے لئے اور مصیبتوں سے دوچار لوگوں کے لئے ان کی گہری ہمدردی کا ثبوت ہے
شائع 22 اکتوبر 2023 06:01pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اسرائیل اور فلسطین کی حالیہ جنگ کی وجہ سے فلسطین میں غذا اور علاج کے حوالے سے بہت سی فاؤنڈیشنز اورافراد اپنی ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اوراس سلسلے میں عام شہریوں کے علاوہ اداکاراور سنگرزبھی فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اپنی ہکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے ہمدردی اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے فلسطینی عوام کو طبی اور خوراک کی فراہمی کے لیے 15 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے جواس مشکل وقت میں ناقابل تصورحالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا حالیہ احسان انسانی مقاصد کے لئے ان کی لگن اور مصیبتوں سے دوچار لوگوں کے لئے ان کی گہری ہمدردی کا ثبوت ہے۔

انھوں نے اس مقصد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم کا سہارا لیا ہے اورپاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ۔

جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’ فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں۔’

الخدمت فاؤنڈیشن نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا ہے اور ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں‘

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں گزشتہ دنوں ایک پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ہزاروں معصوم فلسطینی عوام کی جانوں کے ضیاع کا بہت دُکھ ہے، اس مشکل وقت میں، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، اللہ پاک اپنا رحم فرما۔‘

مزید پڑھیں:

شوبزانڈسٹری کی کون سی شخصیت بنی ایدھی کی مہمان؟

گلوکار عاطف اسلم کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل

آپ کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ بہت اچھا تھا، بھارتی عاطف اسلم پر برس پڑے

اس پوسٹ پران کے مسلمان مداحوں نے بھی فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اُٹھائی تو وہیں بھارتی گلوکارصارفین ان کے اس پیغام پر آگ بگولا ہوگئے تھے اور انھوں نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا شروع کردیا تھا۔

بین الاقوامی برادری اور دنیا بھر کے مداحوں نے عاطف اسلم کے بے لوث اقدام کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے اپنے اثر و رسوخ اور وسائل کو ان لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے استعمال کیا جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

عاطف اسلم اپنی سریلی آواز اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کے لئے مشہور ہیں نہ صرف ایک میوزیکل آئیکون ہیں بلکہ ایک ہمدرد انسان بھی ہیں جو دنیا میں تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

social media

Pakistani Singer

Atif Aslam

lifestyle

NGO

AlKhidmat Foundation

X Twitter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div