Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عامر خان کے بیٹے کا فلم انڈسٹری میں پہلا قدم

ان کے بیٹے جنید خان کو پہلی فلم سے پہلے 15 بار مسترد کیا گیا تھا۔
شائع 23 اکتوبر 2023 05:13pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکاروں کی نسلیں کام کر رہی ہیں جیسے راج کپور، انیل کپور، مہیش بھٹ وغیرہ۔ ان کے بچے اور پھر ان کی اگلی نسل بھی اب فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر اداکار اقربا پروری جیسی تنقید کی سرخیوں کا شکار بنتے رہتے ہیں۔

عامر خان کے بیٹے جنید خان اب تک سرخیوں سے دور رہے ہیں، لیکن حال ہی میں انہوں نے اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جب ایک شوٹ سے ان کی کچھ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

رواں ہفتے کے شروع میں مشہور فوٹوگرافر اویناش گواریکر نے اپنےانسٹا ہینڈل پر جنید خان کی ایک حالیہ فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی تھی جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔

جنید خان اپنے ڈیبیو سے قبل گلیمر کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ’وہ اقربا پروری نہیں بلکہ ایک طرح کی بیوقوفی ہے کہ آپ اس کو لے رہے ہو جو کام ٹھیک نہیں جانتا اور اس کو چھوڑ رہے ہو جو کام جانتا ہے، میں اسے اقربا پروری نہیں بولتا بلکہ اسے بیوقوفی کہتا ہوں۔‘

عامر خان نے اپنی بہن نگہت خان ہیگڈے کے بارے میں بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ٹی وی کی اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں یقین سے کہتا ہوں کوئی نہیں جانتا ہوگا کہ وہ میری بہن ہیں یہاں تک کہ کسی نے آج تک اسے کاسٹ بھی نہیں کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا بیٹا جنید جس نے ابھی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اس سے پہلے وہ 15 دفعہ مسترد ہوچکا تھا، اس نے تھیٹر سے اداکاری سیکھی اور اس کے بعد وہ الگ الگ جگہوں پر کام مانگنے گیا، اس نے مجھ سے کام نہیں مانگا اور نہ ہی میں نے کہا کہ میں کام دوں گا ۔‘

مزید پڑھیں:

اداکار عامر خان نے دوسری شادی کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی

عامر خان کا ’لاہور 1947‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان

عامر خان نے اپنی آنے والی نئی فلم کی تصدیق کردی

عامر نے بتایا کہ ’وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر کے آفس کے چکر لگاتا آڈیشن دیتا اور وہاں انتظار کرتا وہ فیل ہوجاتا تھا اور بالآخر اسے ایک رول مل گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر میں چاہتا تو اس کے لئے فون کرسکتا تھا لیکن میرا یہ یقین ہے کہ اگر آپ کو کام آتا ہے تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا، لیکن اگر آپ کام نہیں جانتے تو آپ کتنا ہی ہاتھ پاؤں مار لیں کچھ نہیں ہوگا بھلے آپ کسی کے بیٹے ہیں یا کسی کی بیٹی ہیں۔‘

30 سالہ جنید خان عامر اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے بیٹے ہیں۔ جنید خان آدتیہ چوپڑا کی یش راج فلمز کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم ’دی مہاراجا‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی دوسری فلم بھی سائن کی ہے جس میں وہ سائی پلوی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Bollywood

Aamir Khan

lifestyle

سلیبریٹی

Indian artist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div