Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پشگوئی

کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا
شائع 05 نومبر 2023 09:48am

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

اسلام آبادمیں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود اور چند مقامات پرگرج چمک بارش کا امکان ہے۔

منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، لاہور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہے گی، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا

Met Office

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div