Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

’ایشوریہ رائے سے شادی کروں تو۔۔۔‘ عبدالرزاق نے بھونڈی مثال پر معافی مانگ لی

سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹرکی جانب سے نامناسب الفاظ کے استعمال کو 'شرمناک' قرار دیا
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2023 08:58am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں اپنے حالیہ ریمارکس کے باعث ٹرولرز کا نشانہ بن گئے، انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے پی سی بی پر تنقید کیلئے عجیب وغریب تشبیہہ دی تھی۔

شدید تنقید سامنے آنے کے بعد عبدالرزاق نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عبدالرزاق نے کہا کہ مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔

عبدالرزاق کی جانب سے سابق کپتان یونس خان کو سراہنے کیلئے اُن کی ’نیت‘ بتاتے ہوئے ایشوریہ کی مثال دی گئی جسے اسٹیج پر بیٹھے ساتھیوں نے بے حد سراہا، عمر گل، شاہد آفریدی اور دیگر نے تالیاں بجائیں۔

وائرل ویڈیو کلپ میں عبدالرززاق کا کہنا ہے کہ آگرآپ کی سوچ یہ ہے کہ ’ایشوریہ رائے سے شادی کرنے سے اچھا اور نیک بچہ پیدا ہوگا تو ایسا کبھی نہیں ہوگا‘۔

کرکٹر نے یہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نیت ہی نہیں ہے کہ ہم کسی چیز کو بہتر کریں۔

عبدالرزاق کی معافی کو لوگوں نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل ان کے بیان پر انٹرنیٹ صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا اور وہ سابق کرکٹرکی جانب سے ایسے الفاظ کے استعمال کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایسی منطق کو سراہنے والے کھلاڑیوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایکس صارفین کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کچھ اسکول تعمیر کیے جانے کا بہترین وقت ہے!‘

کچھ صارفین نے کہا کہ ’ہہ کوئی بیان نہیں ہے، یہ خالص تیسرے درجے کی ذہنیت ہے‘۔

عبدالرزاق نے کرکٹ بورڈ کے اندر نیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سفارش کی کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے مستقل لگن برقرار رکھے۔

social media

Aishwarya Rai

Abdul Razzaq

world cup 2023

X Twitter

ICC WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div