Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

نجی سوال پوچھنے پر حرا خان نے مداح کو جھاڑ پلادی

’یہ باتیں ایسے نہیں پوچھا کرتے، یہ کسی کی نجی باتیں ہوتی ہیں‘
شائع 14 نومبر 2023 07:42pm

پاکستانی اداکارہ حرا خان نے نجی نوعیت کا سوال پوچھنے پر مداح کی سرزنش کردی۔

رواں سال فروری میں ارسلان خان کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی اداکارہ حرا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان سے مداحوں نے کئی سوال پوچھے اور حرا خان نے ان کے جوابات دیے۔

اس سیشن کے دوران انہوں نے اپنے ایک پرستار کی جانب سے پوچھے گئے نجی نوعیت کے سوال پر برہمی کا اظہار کیا۔

مداح نے حرا خان سے سوال کیا کہ آپ کے ہاں بچے کی ولادت کب متوقع ہے۔

جس پر اداکارہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ باتیں ایسے نہیں پوچھا کرتے، یہ کسی کی نجی باتیں ہوتی ہیں‘۔

ویڈیو پیغام میں حرا خان کا کہنا تھا کہ ’میرے ہاں بچہ جب بھی ہوگا سب کو پتا چل جائے گا، یہ بہت نجی سوال ہوتے ہیں جو لوگوں سے نہیں پوچھنے چاہئیں، آپ تو سیدھا میری انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’آپ کے گھر میں آس پاس کسی کی شادی ہو یا کوئی جوڑا ہو تو ان سے بھی ایسے سوال نہیں پوچھا کریں، یہ اخلاقی دائرے میں نہیں آتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ملک میں یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، لوگوں کو اپنی حدود نہیں معلوم، انہیں تمیز ہی نہیں کہ کیا پوچھنا چاہیے اور کیا نہیں پوچھنا چاہیے، یہ جوڑے کی بہت نجی باتیں ہوتی ہیں، جب بچہ ہوگا تو آپ کو ضرور بتاؤں گی‘۔

Pakistani Actress

Hira khan

Angry on Question

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div