Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پی آئی اے نے چین کی پروازوں کے لیے طلبہ کو ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کردیا

طلباء دونوں ممالک کے درمیان اپنے سفر کے دوران بیگیج الاؤنس میں اضافے سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شائع 18 نومبر 2023 11:51pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے طلباء کے عالمی دن کے موقع پر چین کے لیے پروازوں پر 80 کلو گرام بیگیج الاؤنس کے ساتھ طلباء کو 20 فیصد خصوصی رعایت کی پیشکش کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ’قومی پرچم بردار کمپنی فی الحال ہر اتوار کو اسلام آباد تا بیجنگ اور بیجنگ سے اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار پرواز چلا رہی ہے‘۔

ڈسکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک طالبعلم علی عمران نے کہا، ’پاکستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد پورے چین میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، اور وہ آئندہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء دونوں ممالک کے درمیان اپنے سفر کے دوران سامان الاؤنس میں اضافے سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

PIA

discount

China Flight